عوام کے منتخب نمائندے ہیں۔ عوامی توقعات پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔ مینڈیٹ کا پورا احترام ہے

0

کوئٹہ 29جنوری:۔صوبائی وزیر تعلیم اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ عوام کے منتخب نمائندے ہیں۔ عوامی توقعات پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔ مینڈیٹ کا پورا احترام ہے اس پر کوئی آنچ نہیں آنے دیا جائے گا۔ صوبے کی ترقی خصوصا تعلیم کے شعبے کی ترقی کیلیے روڈمیپ تیار کرلیا گیا ہے۔ جس پرجلد عمل درآمد یقینی بنائی جائے گی۔ دہائیوں پر محیط محرومیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ صوبے میں پارٹی کی مزید فعالی اور کارکنوں کے مسائل کے حل کیلیے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت کے اتحادی ہیں اور وزیرِ اعلیٰ جام کمال خان کے ساتھ مل کر صوبے کی ترقی کیلیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ صوبے کی ترقی، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی،تعلیم صحت سمیت تمام شعبوں میں ترقی کیلیے صوبائی حکومت کے منصوبوں میں ہرممکن معاونت کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں کوئٹہ ریج۔ کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ، سید بسم اللہ آغا، میر علی آغا، جعفر کاکڑ و دیگر رہنماء شر یک تھے۔ وفد نے انہیں وزارت سنبھالنے پر مبارک باد دی اور اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے صوبائی وزیر کی ہرممکن معاونت اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ سردار یار محمد رند نے کہا کہ وفاقی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کے وڑن کیمطابق صوبے میں تعلیمی انقلاب کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے اشتراک سے تعلیم سمیت تمام شعبوں میں بہتری اولین ترجیح ہے۔ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں۔ دہائیوں پر محیط محرومیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ صوبے کی محرومیوں کے ازالے کیلیے تمام آپشن استعمال کریں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.