سیکریٹری مواصلات وتعمیرات نورالامین مینگل نے کہا ہے

0

کو ئٹہ 09فر وری :سیکریٹری مواصلات وتعمیرات نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ہدایت کے مطابق کوئٹہ شہر کی سڑکوں کی تعمیر ومرمت اور تزئین و آرائش کے منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار کو تیز کر دیا گیا ہے جبکہ سڑکوں کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کے لئے ڈرین بھی بنائے جارہے ہیں تاکہ نئی سڑکیں بارش کے پانی سے خراب نہ ہوں سمنگلی روڈ اور نواں کلی روڈ کے تعمیراتی کاموں کے جائزہ کے ُموقع پر دی جانے والی بریفنگ کے دوران سیکریٹری نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو ئٹہ کی سڑکوں کی بروقت اور معیاری تعمیر میں زاتی دلچسپی لیتے ہوئے ان کا معائینہ بھی کر رہے ہیں لہذا اس ضمن میں کسی قسم کی کو تاہی برداشت نہیں کی جائی گی اور متعلقہ ایکسین اور کنٹریکٹر خراب معیار اور تاخیر کے زمہ دار ہونگے انہوں نے سمنگلی روڈ کی تعمیر کے منصوبے کو دو ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے کو ئلہ پھاٹک کے زیر تعمیر را¶نڈ ابا¶ٹ کا معائینہ بھی کیا اور اسکے ڈئیزائن کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.