شیرانی میں جنگلات کی تحفظ کیلئے ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ

0

شیرانی09فر وری : ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد عظیم کاکڑ نے کہا ہے کہ شیرانی میں جنگلات کی تحفظ کیلئے ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیرانی ٹاو¿ن میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ضلعی انتظامی افیسران محکمہ جنگلات کے افیسران و اہلکاروں اور لیویز حکام نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر محمد عظیم کاکڑ نے کہا کہ جنگلات کی حفاظت کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائیگا اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے معزز عدالتی عظمیٰ ومعززعدالت عالیہ اور صوبائی حکومت کی وقتاً فوقتاً ملنے والی احکامات پر موثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر میں 31 مارچ 2020 ءتک ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اس ایمرجنسی کے تحت محکمہ جنگلات سے وابسطہ تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہے اس لئے تمام متعلقہ ملازمین ذاتی طور پر ڈیوٹی پر موجودگی کو یقینی بنائیں خلاف ورزی اور غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے لیویز حکام کو بھی ہدایت کی کہ جنگلات کی تحفظ کے سلسلے میں محکمہ جنگلات کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنائے اس حوالے سے غفلت برتنے اور عدم تعاو¿ن کا مظاہرہ کرنے والے لیویز اہلکاروں کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہا کہ جنگلات کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں جنگلات کی اہمیت و ضرورت سے انکار ممکن نہیں اس لئے جنگلات کی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.