The news is by your side.

موسم بہار کی آمدکے ساتھ چاکر یونیورسٹی میں اسپورٹس گالا کا انعقاد طلباء و طالبات میں غیر نصابی سرگرمیوں کو پروان چڑھانا ہے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

- Advertisement -

سبی10فروری:۔ وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز مینگل نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرئے کے قیام کے لیے غیرنصابی سرگرمیوں کا انعقاد ناگزیر ہے، چاکر اعظم یونیورسٹی میں تعلیمی سمسٹر کا آغاز انتہائی مشکل حالات میں کیا گیا جو یقینا کسی چیلنج کے کم نہیں تھا چاکر اعظم یونیورسٹی کے زیر اہتمام سالانہ سبی میلہ کے موقع پر ادبی میلے کا بھی اہتمام کیا جائے گا جو یقینا علمی و ادبی حلقوں کیلئے قابل تقلید ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہا رانہوں نے موسم بہار کے آغاز کے موقع پر میر چاکر خان رند یونیورسٹی میں پہلا سپورٹس گالا 2020کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈائریکٹر لیویز فورس بلوچستان نارتھ میرغلام حیدر بگٹی،سابق ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک بلوچستان ڈاکٹر جمال مری،ایڈمن آفیسر میر چاکر یونیورسٹی سردارزادہ میر محمد اقبال بنگلزئی، ایگزیکٹوانجینئربی اینڈ آر بشیر احمد ناصر، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حاجی دین محمد مری، سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال،سپورٹس آفیسر محمد ایاز داجلی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی، پروفیسر ابتہاج حیدربگٹی، پرنسپل بوائیز ڈگری کالج پروفیسر حضور بخش سومرو، پروفیسر محسن انور، میر حبیب رند، کے علاوہ قبائلی عمائدین،معتبرین طلبا و طالبات اور خواتین اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی قبل ازیں سابق ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک بلوچستان ڈاکٹر محمد جمال مری،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز مینگل،ایڈمن آفیسر سردارزادہ میر محمد اقبال بنگلزئی نے مشعل روشن کرکے سپورٹس گالا کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا سپورٹس گالا ایونٹ میں میر چاکر خان یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات کے درمیان مختلف کھیلوں ایتھلیٹکس، کرکٹ میچ، میرا تھن،فٹبال، بیٹ منٹن، رسہ کشی، سمیت انڈور کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں گے سپورٹس گالا ایونٹ پانچ رو زتک اپنی رنگینیوں کے ساتھ میر چاکر خان یونیورسٹی میں جاری رہے گاسپورٹس گالا ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گورنمنٹ بوائیز ماڈل ہائی سکول کے طلباء نے مہمانان گرامی کو بینڈ سلامی دی سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نواز مینگل،ایڈمن آفیسر سردارزادہ میر محمد اقبال بنگلزئی و دیگر نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء وطالبات میں غیر نصابی سرگرمیوں کا ہونا ناگزیر ہے تاکہ ہمارے طلباء وطالبات جن میں پوشیدہ صلاحیتیں موجود ہیں ان کو اجاگر کرکے ان کی صلاحیتوں میں مزید چار چاند لگایا جائے انہوں نے کہا کہ چاکر خان یونیورسٹی میں سپورٹس گالا میں کھیلوں کے مختلف روایتی گیمز سے ہٹ کر صوبے کے قبائلی کھیلوں کو شامل کرکے صوبے کے نوجوانوں میں ان کے کلچر اور قبائلی روایات کو بھی روشناس کرایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ سپورٹس گالا پانچ روز تک جاری رہے گا اور اس دوران مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائے جائیں گے اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال میر چاکر خان یونیورسٹی میں تعلیمی سیمسٹر کا آغاز انتہائی مشکل اور کٹھن حالات میں کیا گیا لیکن اس کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ اور ہماری ٹیم نے اسے چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور تعلیمی سمسٹر کا باقاعدہ آغاز کرلیا آج الحمد اللہ یونیورسٹی انتظامیہ سٹیک ہولڈرز ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے جامعہ چاکر خان میں درس و تدریس کا عمل شروع ہوچکا ہے اس کے علاوہ موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی طلباء و طالبات کے درمیان پہلا کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں یقینا یہ سپورٹس گالا ہماری نئی نسل کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ چاکر خان کی جانب سے امسال سالانہ سبی میلہ 2020کے موقع پر صوبائی سطح پر ادبی میلہ منعقد کیا جائیگا یہ ادبی میلہ تعلیمی حلقوں اور علم و ادب سے محبت کرنے والوں کیلئے یقینا ایک سنگ میل کی حیثیت رکھے گا اور سبی اور گردونواح میں علم کی روشنی پھوٹ پڑے گی انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے قبائلی عمائدین معتبرین سول سوسائٹی میڈیا کمیونٹی اور تمام سٹیک ہولڈرز کو چاہیے کہ و ہ جامعہ چاکر خان کی فلاح و ترقی کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں تاکہ یہ ادارہ سبی ڈویژن اور اس سے ملحقہ ڈویژن نصیر آباد کے طلباء و طالبات تک علم کی روشنی پھیلا سکیں سپورٹس گالا ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے اختتام پر مہمانان گرامی میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نواز مینگل نے خصوصی سوینئرز تقسیم کئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like