بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے قیام کا مقصد صوبہ بھر میں عوام کو صحت بخش اور محفوظ غذا کی فراہمی یقینی بنانا ہے

0

کوئٹہ 10 فروری : ۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی ابراہیم بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے قیام کا مقصد صوبہ بھر میں عوام کو صحت بخش اور محفوظ غذا کی فراہمی یقینی بنانا ہے، اس مقصد کے حصول کے لیے اتھارٹی نے کچھ معیار ترتیب دئیے ہیں جن کو مد نظر رکھ کر خوراک کی اشیاءکا کاروبار کرنے والے اشیاءتیار و فروخت کریں تو لوگوں کو محفوظ و معیاری خوراک میسر ہوگی۔ اتھارٹی کے دائرہ اثر بڑھانے اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فوڈ فورٹیفکیشن پروگرام (FFP) بلوچستان کے پروگرام منیجر محمد قومی خان اچکزئی اور فوڈ فورٹیفکیشن آفیسر اشرف خان کاکڑ سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایف ایف پی کے پروگرام منیجر نے ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے کو ایف ایف پی پروگرام کے مختلف پہلو¶ں کے حوالے سے تفصیلاً آگاہ کیا جبکہ انہیں پروگرام کی جانب سے بی ایف اے کو جدید لیب ٹیسٹنگ آلات بھی حوالے کئے، جن کے ذریعے خوردنی تیل و گھی کا معیار اور فولادی آٹے میں وٹامنز کی مقدار جانچنے میں مدد ملے گی، ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے ابراہیم بلوچ نے ایف ایف پی کے پروگرام منیجر کو تیکنیکی معاونت کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ عوام کو معیاری و قابل خوراک اشیاءکی فراہمی میں آئندہ بھی ایف ایف پی بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.