اسپورٹس اینڈیوتھ فیسٹیول 2020ء کے سلسلے میں گرلز ڈگری کالج ڈیرہ مرادجمالی میں یوتھ کنویشن کا انعقاد کیا گیا

0

نصیرآباد11فروری:۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاوید اخترمحمود تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈی آئی جی نصیرآباد رینج شہاب عظیم لہڑی،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفرعلی ایم شہی،پرنسپل ڈگری کالج ڈیرہ مرادجمالی رانجھاخان،عبدالغفارعابدڈومکی و دیگر تھے مہمان خصوصی کا گرلزڈگری کالج پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا تقریب میں شریک طلبہ اورطالبات نے پاکستان کی تعمیر وترقی کے متعلق تقاریر اورٹیبلوپیش کئے یوتھ نے کمشنر نصیرآباد،ڈی آئی جی،ڈپٹی کمشنراوردیگر بالاآفسیران سے کامیاب زندگی کے متعلق سوالات پوچھے،تاکہ مستقبل کے معماربھی انہی بالآفیسران کے نقش قدم پر چل کر اپنی زندگی سنواریں اور عوام کی خدمت کریں یوتھ کنویشن سے کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاوید اخترمحمودڈی آئی جی نصیرآباد رینج شہاب عظیم لہڑی،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفرعلی ایم شہی،پرنسپل گرلز ڈگری کالج ریحانہ یاسمین نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت یوتھ کی تعمیر وترقی کیلئے یوتھ پالیسی مرتب کرنے جارہی ہے تاکہ ہم اپنے نوجوانوں کے مسائل حل کریں کیونکہ کسی پالیسی کے بغیرکوئی بھی کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی بلوچستان کی یوتھ پالیسی کاڈرافت تیارہوگیا ہے اورپالیسی کو منظوری کیلئے ایوان میں بھجوایا گیا ہے یہ بہت بڑی کامیابی ہے انہوں نے کہاکہ ملک وقوم کی اب آپ نئی نسل سے بہت ساری امیدیں وابسطہ ہیں آپ ہی ملک کاسرمایہ ہیں ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہماری موجود کی تعدادذیادہ ہے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی تمام توانائیاں صحیح معنوں میں استعمال کریں انہوں نے کہاکہ آج کے یہ جدید دورمقابلے کا ہے پاکستان کی نوجوانوں کو مستقبل میں اپنے ملک کی تعمیر وترقی کی ذمہ داریاں سر انجام دینی ہیں اورآگے آنے کیلئے اپنے تمام وسائل کو استعمال کریں انہوں نے کہاکہ میرٹ پرآنے والے ہمیشہ کامیابیوں سے ہمکنارہوتے ہیں میرٹ پر کوئی سودے بازی قبول نہ کریں اورنہ ہی کسی کو کرنے دیں تب جاکر ہم ترقی کے منازل طے کرسکیں گے انہوں نے کہاکہ تعلیم نوکری کی لالچ میں ہرگزحاصل نہ کریں تعلیم ہمیشہ باشعوراوراچھے انسان ہونے کی خاطرحاصل کریں اگر ایک اچھے شہری بن گئے تو سمجھ لیں کہ آپ نے اچھی تعلیم حاصل کرلی ہے بصورت دیگر ایسی کسی تعلیم کاکوئی فائدہ نہیں جوبڑی بڑی ڈگریاں ہونے کے باوجود جاہلیت کی سوچ ان کے اندر پروان چڑھتی ہو روزگار دینا اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے وہ کسی کو بھی بھوکا نہیں سلاتا ہم سب کی یہی سوچ ہونے چاہیے کہ ہمیں اپنے ملکی عوام کی بے لوث خدمت کرنی ہے اسی جوش وجذبے کے ساتھ آگے بڑھیں اورکامیابیاں سمیٹتے جائیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.