صوبائی حکومت میں شامل جماعتوں کے مشترکہ پارلیمانی گروپ کا اجلاس

0

کوئٹہ 11فروری :۔ قائد ایوان وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت مخلوط صوبائی حکومت میں شامل جماعتوں کے مشترکہ پارلیمانی گروپ کا اجلاس منگل کے روز یہاں منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی حکومت کی کارکردگی، جاری ترقیاتی عمل اور سیاسی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، مشترکہ پارلیمانی گروپ نے صوبے کے تمام اضلاع میں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں جاری ترقیاتی عمل پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ گڈگورننس، مالی انتظامی امور کی بہتری اور وسائل کے صحیح استعمال کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات پر پیشرفت کو بھی قابل اطمینان قراردیا گیا، اجلاس میں اس امر سے اتفاق کیا گیا کہ صوبائی حکومت عوامی توقعات پر پورا اترنے اور صوبے کی ترقی کے لئے خلوص نیت سے کام کررہی ہے، مشترکہ پارلیمانی گروپ کے اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت میں شامل تمام جماعتیں قائد ایوان کی قیادت میں متحد اور صوبے کی ترقی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، مشترکہ پارلیمانی گروپ کی جانب سے وزیراعلیٰ کی قیاد ت پر مکمل اعتماد کا اعادہ کیا گیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پر کہا کہ وہ اپنے بااعتماد پارلیمانی دوستوں اور ساتھیوں کے اعتماد کے اظہار پر ان کے شکر گزار ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.