The news is by your side.

اسپیکر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجومیڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کا معاشرے میں نہایت اہم کردار ہے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

- Advertisement -

کویٹہ: 15فروری: اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کا معاشرے میں نہایت اہم کردار ہے وہ کسی بھی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی نے بلوچستان کی مختلف یونیورسیٹیوں سے تعلق رکھنے والے میڈیا اینڈ جرنلزم کی طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے یہاں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے میر عبدالقدس بزنجو نے کہا کہ ہمارے ملک اور صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کے کردار کو کسی بھی طرح نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ طالبات کو مخاطب کرتے ہوئےانھوں نے کہا کہ آپ اپنے ذاتی مفادات ایک طرف رکھ کر ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔ انھوں نے کہا کہ آپ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو استعمال کر کے نہ صرف سیاسی بلکہ سماجی اور عوامی مسائل کو بھی اجاگر کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر
سیکرٹری اسمبلی صفدر حسین نے طالبات کو بلوچستان اسمبلی کی تاریخ اور اسمبلی سے منظور کیئے گئے مختلف قوانین سے آگاہ کیا۔ طالبات کو اسمبلی کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کروایا گیا۔ ہاوس میں اسپیکر نے اپنی نشست سے طالبات کو اسمبلی کے قوائد و ضوابط سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر اسمبلی کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے کیونکہ اسپیکر نے غیر جانبدار ہو کر اپوزیشن اور حکومتی ارکان کو چلانا ہوتا ہے۔
طالبات کے مختلف سوالوں کے جواب میں اسپیکر نے کہا کہ صوبے کے مسائل اسی ہاوس میں اجاگر ہو کرانکے حل پر گفتگو ہوتی ہےاور یہ ہاوس صوبے کا سب سے اعلی ادارہ ہے ۔ آخر میں اسپیکر نے ویمن میڈیا سینٹر کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ڈبلیو ایم سی میڈیا سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ایسے مواقع فراہم کر کے ایک بہترین کردار ادا کررہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like