پولیس فورس اس تربیت کے ذریعے اپنے علاقوں میں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے

0

کو ئٹہ 15فر وری :صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو کا گیارہویں اے ٹی ایف پولیس پاسنگ آﺅ ٹ پریڈ میں شرکت کے موقع پر کہا کہ مجھے امید ہے کہ پولیس فورس اس تربیت کے ذریعے اپنے علاقوں میں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے جیسا کہ انہوں نے گزشتہ ادوار میں کیا فورسز کی کامیابیوں سے امن لوٹا اورصوبے کی ترقی کا سفر جاری ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں امن و امان میں پولیس کا کردار ہر دور میں اہم رہا ہے پولیس سمیت کسی بھی فورس کے لیے جدید تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پولیس فورس کی ہمیشہ سے گراں قدر خدمات رہی ہیں،فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں پولیس فورس ایمانداری سے کام کرے تو عوام کو آسانی سے انصاف میسر آئے گا تھانوں سے متعلق عوامی مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس کے مسائل کو ترجیحی ہی بنیادوں پر حل کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جمہوری رویوں اختلاف رائے کا احترام امن و آتشی کی فضا کو قائم رکھا جائے تاکہ معاشرے میں مزید استحکام اور باہمی اعتماد پیدا ہوسکے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.