The news is by your side.

بلوچستان اکیڈمی برائے کالج اساتذہ BACT کی جانب سے ان سروس پروفیشنل ڈیویلپمنٹ ٹریننگ کے ذریعے کالج اساتذہ کے لیے 12 دن کی ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

- Advertisement -

کو ئٹہ15فر وری :بلوچستان اکیڈمی برائے کالج اساتذہ BACT کی جانب سے ان سروس پروفیشنل ڈیویلپمنٹ ٹریننگ کے ذریعے کالج اساتذہ کے لیے 12 دن کی
ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبے بھر کے مختلف میل ,فیمیل کالجز سے اساتذہ نے شرکت کی۔ اس ٹریننگ میں شرکاءکو اسسمنٹ, پراگرس ڈیولپمنٹ, ریسرچ اور ڈیٹا انالیسیس سمیت 24 اہم موضوعات پر تربیت دی گئی۔ ٹریننگ کے اختتام پر ایک تقریب منعقد کی گئی۔جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکرٹری ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن حیات اللہ کے علاوہ ڈائریکٹر بلوچستان اکیڈمی برائے کالج اساتذہ BACT سعداللہ توخئی, جوائنٹ ڈائریکٹر بیکٹ محترمہ شبانہ سلطان,چیف انسٹریکٹر بیکٹ پر و فیسر عظمت اللہ کا کڑ یونیورسٹی آف بلوچستان کے ریسورس پرسن شازیہ فرید اور محمد عادل و دیگر نے شرکت کی۔اختتامی تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری حیات اللہ کاکڑ نے کہا کہ بیکٹ بلوچستان کے کالجز کے اساتذہ کے لئے تربیت فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ اور حکومت بوچستان کی کوشش ہے۔ کہ آگے بھی دیگر اساتذہ کو ٹریننگ دینے کے مواقعوں کی فراہمی یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کو مزید موثر بنانے اور اساتذہ کی اسعداد کار بڑھانے کے لیے حکومت بلوچستان اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی۔ انکا کہنا تھا۔ کہ BS کے پروگرام کے لئے ایک ملین روپے صوبائی حکومت اور ایک ملین ایچ۔ای۔سی دے رہی ہے جس کے ذریعے کالج بلڈنگز میں نئے کمروں کی تعمیر, لیبارٹریز کی اپ گریڈیشن, BS کے کتابوں کی دستیابی کو یقینی بنانے اور کیپسٹی بلڈنگ پر کام کیا جائے گا۔ایڈیشنل سیکریٹری ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کا کہنا تھا۔ کہ تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ کو چاہیے کہ وہ یہاں ٹریننگ کے دوران جو کچھ سیکھیں ہیں اسے اپنا فرض سمجھ کر دیگر اساتذہ کو سکھائیں تاکہ صوبے میں پڑھنے پڑھانے اور سیکھنے اور سکھانے کا عمل فروغ پاسکیں سکیں۔ اختتامی تقریب سے ڈائریکٹر بیکٹ سعداللہ توخئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیکٹ بڑی کامیابی کے ساتھ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرار, کوآرڈینیٹرز ,پرنسپلز اور اکاو¿نٹ کے ملازمین کو ٹریننگ کرا رہی ہے-اور آج کی یہ بارہ دن کی ان۔سروس پروفیشنل ڈیولپمنٹ ٹریننگ ان کاوشوں کی ایک کڑی ہے ان کا کہنا تھا کہ کیروکولم کے مطابق اساتذہ کو تربیت دینے کے لیے انکا ادارہ اپنی زریں مقاصد کو عملی جامہ پہنا رہی ہے۔جوکہ باعث اطمینان ہے۔ تقریب کے اختتام پر ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن حیات کاکڑ ڈائریکٹر بیکٹ سعداللہ توخی ,ڈائریکٹر بیکٹ محترمہ شبانہ سلطان اور شازیہ فرید نے تربیت حاصل کرنے والوں میں تربیتی اسناد تقسیم کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like