سمیع اللہ مینگل کے قتل کے ذمہ داروں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا

0

کوئٹہ25فروری:۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ نوشکی میں نوجوان سمیع اللہ مینگل کے قتل کے ذمہ داروں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور مقتول کے خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے آل پارٹیز نوشکی کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے میر خورشید جمالدینی اور خیر بخش بلوچ کی قیادت میں ان سے ملاقات کی، صوبائی وزراءمیر عارف جان محمدحسنی اور سردار عبدالرحمن کھیتران بھی اس موقع پر موجودتھے، وفد نے وزیراعلیٰ کو واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان سمیع اللہ مینگل کے قتل میں مبینہ طور پر منشیات فروش ملوث ہیں اور واقعہ کے خلاف نوشکی کے عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے، وزیراعلیٰ نے واقعہ پر افسوس اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.