محکمہ لائیواسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ اور یو ایس ایڈ کے مابین باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے گئے

0

محکمہ لائیواسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ اور یو ایس ایڈ کے مابین باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے گئے سیکریڑی محکمہ لائیوسٹاک دوستین خان جمالدینی اور یو ایس ایڈ کے نمائندہ ڈاکٹر فہیم عباسی نے معاہدے پر دستخط کئے اس موقع پر صوبائی وزیرامور حیوانا ت و ماحولیات مٹھا خان کاکٹر،عنایت اللہ کاکٹر،ڈاکٹر شاہد امین ،عبدالحمید ،ڈاکٹر اعظم کاکٹر،ڈاکٹر امجد علی ،عارف اچکزئی ،منیر محمد،فیض خان کاکٹربھی موجود تھے۔ معاہدے کے تحت یو ۔ایس ۔ایڈ پاکستان ایگریکلچرل ٹیکنالوجی ٹرانسفر ایکٹیویٹی (PATTA) کے نام سے 8.2 ملین یو ایس ڈالر کی لاگت سے چار سالہ پراجیکٹ کا آغاز کرے گا منصوبے کا مقصد چھوٹے مالداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کرانا اور اس کے ذریعے جانوروں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھا کر مالداروں کو معاشی استحکام فراہم کرنا ہے تاکہ ان کا معیار زندگی بہتر بنایا جائے ۔اس مقصد کے حصول کیلئے چھوٹے مالداروں کی منڈیوں تک رسائی اور مالداروں کی تکنیکی مہارت، صلاحیت اور انتظام کاری کی تربیت سازی کے ساتھ ساتھ جدید آلات بنانے والی کمپنی کے ساتھ روابط بھی قائم کروائے جائیں گے تاکہ مالدار اپنی ضروریات کے مطابق مالداری کے جدید آلات خرید سکیں اور ازخود انہیں استعمال کرکے مال داری کو فروغ دے سکیں۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری لائیو سٹاک دوستین خان جمالدینی نے اس معاہدے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس معاہدے کے ذریعے بلوچستان کے مالداروں کو براہ راست معاشی و اقتصادی فائدہ پہنچے گا۔ اور شعبے کی ترقی دینے کے لئے میں مدد ملے گی ۔صوبائی وزیر برائے محکمہ امور حیوانات و ماحولیات مٹھاخان کاکڑ نے یو ۔ایس۔ ایڈ کا شکریہ ادا کیااور کہا اس پراجیکٹ کے ذریعے چھوٹے مالداروں کی بھرپور حوصلہ افزائی ہوگی۔ اس پراجیکٹ کے ذریعے نا صرف مالدار خوشحال ہوگابلکہ صوبے کی معیشت کوبھی استحکام حاصل ہو گا ۔غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی اور روزگار کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ جس سے صوبہ ترقی کرے گا آخر میں انہوں نے یو ۔ایس۔ ایڈ کے حکام کو محکمہ لائیوسٹاک بلو چستان کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک پراجیکٹ کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائینگے۔واضح رہے اس نوعیت کے منصوبے دیگر صوبوں میںپہلے سے جاری ہیں جبکہ بلو چستان میں مزکورہ معاہدے کے تحت اس کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.