اسسٹنٹ کمشنر ولی کاکڑ کا لیویز کے ہمراہ کارروائی، موٹرسائیکل سے چرس برآمد، ملزم فرار

0

اسسٹنٹ کمشنر ولی کاکڑ کا لیویز کے ہمراہ کارروائی، موٹرسائیکل سے چرس برآمد، ملزم فرار

پشین (خ ن) ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشین محمد ولی کاکڑ اور انچارج لیویز تھانہ ملکیار محمد عارف نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران منشیات فروش نے لیویز فورس پر فائرنگ بھی کی جوابی فائرنگ میں منشیات فروش موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا تلاشی لینے پر لیویز نے موٹرسائیکل سے پانچ کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.