بلوچستان میں مختلف کھیلوں کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں

0

کوئٹہ 05مارچ:۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت کھیلوں کے فروغ

 

اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی کو یقینی بنارہی ہے، بلوچستان میں مختلف کھیلوں کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تربیت کے مواقع فراہم کئے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیڈمنٹن کی ہونہار اور باصلاحیت کمسن کھلاڑی ثروت فاطمہ سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے اپنے والد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی، صوبائی وزرائ، مشیر کھیل اور سیکریٹری محکمہ کھیل بھی اس موقع پر موجود تھے، وزیراعلیٰ نے کمسن کھلاڑی کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں مزید محنت کرنے کی تلقین کی اور یقین دلایا کہ حکومت ان کی مزید تربیت کے لئے ہرممکن تعاون کرے گی، واضح رہے کہ سات سالہ کمسن کھلاڑی کے پاس آل بلوچستان اور آل کوئٹہ بیڈمنٹن چمپئن کے ٹائٹل ہیں، وزیراعلیٰ نے ثروت فاطمہ کو نقد انعام بھی دیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.