خاران  اور واشک کے اضلاع میں   ٹڈی دل کے حملے  سے متاثرہ

0

خاران ( 6 مارچ )۔پی ڈی ایم بلوچستان کے ہدایت پر خاران  اور واشک کے اضلاع میں   ٹڈی دل کے حملے  سے متاثرہ  علاقوں میں محکمہ تحفظ نباتات حکومت پاکستان کی طرف سے محکمہ زراعت توسیع خاران اور واشک کے زیر نگرانی میں اسپرے کا عمل جاری ہیں اس سلسلے میں ڈی جی زراعت بلوچستان مسحود بلوچ۔ڈائریکٹر زراعت سید عارف شاہ ۔ڈپٹی کمشنر خاران ڈاکٹر خدا رحیم میروانی ۔ڈپٹی کمشنر واشک نثار احمد بلوچ کے تعاون سے دونوں اضلاع میں ٹڈی دل مکاو پروگرام کے مد میں ٹڈی دل کو تلف کیا جارہا ہیں اس دوران محکمہ زراعت توسیع خاران کے ڈپٹی ڈائریکٹر منیراحمد حلیمی۔ زراعت آفیسرز اعجاز احمد نوشیروانی۔سیعد احمد  جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع  واشک علی بخش بلوچ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن واشک غلام حسین شاہوانی محکمہ تحفظ نباتات حکومت پاکستان کے سینئر انٹامالوجیسٹ لوکسٹ غلام قادر پر مشتمل ٹیم متاثرہ علاقوں میں خود جاکر ٹدی دل  کے خلاف اسپرے کے ذریعے تلف کرنے کا مہم شروع کیا گیا ہیں  خاران کے علا قے ۔المرگ۔نارو۔جوگنان۔کلتاج۔نوروز قلات۔پڈین۔ابداری۔تگاپ۔پتکن۔برشونکی۔جبکہ واشک کے علاقےبوڈکو۔شمشمی۔زرد۔زیارت۔گریشہ۔سیچی۔دمگ۔دالی۔ کے علاقے شامل ہیں۔ان علاقوں میں  اسپرے کے دوران ھیکٹیروں کے حساب سے زمینات کو اسپرے کیا جارہا ہیں اور لاکھوں کے حساب سے ٹڈی دل کو تلف کی جارہی ہیں تاکہ زرعی زمینات  و فصلات کو ٹڈی دل کے نقصانات سے بچایا جاسکیں واضع رہے کہ گزشتہ کچھ ماہ پہلے ان علاقوں میں ٹڈی دل کا حملہ ہوا تھا اور لاکھوں کے حساب سے ٹڈی دل یہاں پر آنڈے دے چکے تھے جن کی پیدائش و پیداوار سے کئی زرعی زمینات و فصلات کو شدید نقصان ہوا تھا جس کے بنا پر حکومت بلوچستان کے محکمہ صوبائی قدرتی آفات۔(پی ڈی ایم۔)  کے ہدایات پر ضلع واشک اور خاران میں ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن حکومت پاکستان کے جانب سے  اسپرے کی جارہی  ہیں  تاکہ ان زرعی زمینات و فصلات کو محفوظ بنایا جاسکیں جس کی وجہ سے اسپرے آپریشن کے ذریعےٹڈی دل کو تلف کا عمل تیزی سے جاری ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.