ماں و بچہ کی صحت کے حوالے سے خواتین کوآگاہی فراہم کرنا ہے

0

کوہلو09مارچ:۔کوہلو میں محکمہ صحت،پی پی ایچ آئی،نیوٹریشن،نیشنل پروگرام برائے ایف،پی ایچ سی کے تعاون سے ماں و بچہ کی صحت اور کورناوائرس کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیر زمان مری کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی جو ڈسٹرکٹ پریس کلب سے شروع ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہو ئی بینک چوک پہنچی جہاں ڈی ایچ او ڈاکٹر شیر زمان مری،ای پی آئی کے ضلعی آفیسر میر اسماعیل خان مری،ڈاکٹر خالد مری ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماں و بچہ کی صحت کے حوالے سے شعور وآگاہی کی مناسبت سے ہر سال کی طرح یہ دن منایا جارہا ہے جس میں حاملہ خواتین کی صحت،حفاظتی ٹیکے اور ماں و بچہ کی صحت کے حوالے سے خواتین کوآگاہی فراہم کرنا ہے کیونکہ ایک صحت مند ماں ہی ایک صحت مند بچے کو جنم دے سکتی ہے اور اس سے ہماری نسل آگے بڑھتی ہے اس کے علاوہ اگر ہم کورونا وائرس کے حوالے سے بات کریں توکورونا وائرس چین کے شہر سے پھیلی ہے تاہم ہمارے ملک میں حکومت نے بروقت اقدامات کئے ہیں جس کی وجہ سے بہت کم کیس رپورٹ ہوئے ہیں جو کیس رپورٹ ہوئے تھے وہ مریض تندرست ہوچکے ہیں اس مرض سے متاثرہ ہر مریض کی موت واقع نہیں ہوتی ہے بلکہ بہت کم تعداد میں اموات واقع ہوتی ہیں شہریوں کو اس مرض سے متعلق ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے تاہم احتیاط ضرور برتیں کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے اپنے آپ کو صاف رکھیں اور ہاتھوں کو بار باردھیو ئیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.