سنجاوی میں گرڈاسٹیشن اور اسپورٹس اسٹیڈیم کا افتتاح کرکے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا

0

زیارت 09مارچ:۔بلوچستان میں ترقی کا پہیہ چل پڑا ہے ملک کی تعمیر وترقی میں بلوچستان کا

 

کردار اہمیت کا حامل ہے،پاکستان کی اقتصادی ترقی اور معاشی ترقی میں بلوچستان کا کلید ی کردار ہے،بلوچستان کی آبادی کا بیشتر حصہ نوجوانوں پرمشتمل ہے جن کوبہترین رہنمائی کے ساتھ ایک بہترین سمت دینے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے بلوچستان کو ایک قابل قدر مقام دے سکیں،سنجاوی میں گرڈاسٹیشن اور اسپورٹس اسٹیڈیم کا افتتاح کرکے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا اور الیکشن کے وقت عوام سے جو وعدے کئے تھے ان کو بتدریج پورا کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر پی ایچ ای /واسا حاجی نورمحمد دمڑ نے سنجاوی بجلی کے 132kvگرڈاسٹیشن اور اسپورٹس کے اسٹیڈیم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا،صوبائی وزیر نے آل سنجاوی میروائس دمڑ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھیلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زیارت کیپٹن(ر) مہر اللہ بادینی،ڈسٹرکٹ پولیس افسر ملک محمد صدیق،اسسٹنٹ کمشنر زیارت لیاقت علی،حاجی بازمحمددمڑ،حاجی خان محمددمڑ،حاجی عبدالجلیل،ملک لاجوردمڑ،ملک گل رنگ عیسیٰ خیل تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران قبائلی عمائدین،اورمختلف مکاتب فکر کے افراد بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے حلقے کے تمام عوام میرے لے برابر ہیں ترقی کے حوالے سے کسی بھی علاقے کو نظر انداز نہیں کریں گے،اپنے حلقے میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی کام شروع کرائے ہیں،جن کی تکمیل سے خوشحا لی کا نیا دور شروع ہو گا اور عوام مستفید ہوسکیں گے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت باقی شعبوں کی طرح کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور توجہ دے رہی ہے،حکومت ہر ضلع میں اسپورٹس کمپلیکس بنارہی ہے،سنجاوی میں کروڑوں روپے کے اسپورٹس اسٹیڈیم پرکام جاری ہے،اسپورٹس اسٹیڈیم کے لیے ایک مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو کہ بڑے ٹورنامنٹ کرائے گے اور اسٹیڈیم میں تمام کھیل منعقد کئے جائیں گے،اسپورٹس اسٹیڈیم کی تکمیل سے کھیلوں کے حوالے سے مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہا پاکستان ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اور اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تما م مکاتب فکر کے افراد کو کردار ادا کرنا ہوگا،ملک کی ترقی کے لیے حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں،ہم امن چاہتے ہیں اورامن وامان اور علاقے سے نفرتوں کے خاتمے کے لیے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں،انشاء اللہ عوام کے تعاون سے سرخرو ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر زیارت (ر)مہر اللہ بادینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع زیارت ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں،ضلع زیارت میں ترقی کا نہ رکنے والا سفر شروع ہوچکا ہے،عوام کی ترقی اورخوشحالی کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر اول دستے کا کردارادا کرے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.