صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں

0

کو ئٹہ 10ما ر چ ::صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ترقیاتی کاموں کے مکمل ہونے کے بعد یہ صو بہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا صوبے کے زمینداروں کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرنے کیلئے جلد گرین ٹریکٹر تقسیم کر نے کا آغاز کیا جائیگا چمن دھماکہ کھلا عام دہشت گردی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ‘یہ بات انہوں نے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے پی ایس ڈی پی میںانفراد ی اسکیمات کی بجائے اجتماعی اسکیمات پر توجہ دی ہے جس سے آنیوالی وقت میں نہ صرف مثبت اثرات مرتب ہونگے بلکہ علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے جو لوگ تحفظات کا اظہار کر تے ہیں وہ درست نہیں وہ پانچ سال انتظار کریں پانچ سال کے بعد ہم حکومت کی کارکردگی سامنے رکھ کر عوام کے پاس جائینگے اور عوام فیصلہ کریگی کہ ماضی کی حکومتوں نے کام کیا تھا یا موجودہ حکومت نے‘انہوں نے مزید کہاکہ ہم عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت میں آئے ہیں جب تک عوام کے مسئلے حل ہونگے ہم حکومت کا حصہ رہیں گے اگر یہ محسوس کیاگیا کہ عوام کے مسئلے حل نہیں ہورہی ہے تو حکومت پھر ہمارے لئے اہمیت نہیں عوام کے پاس جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان کی بحالی کیلئے حکومت اور سیکورٹی فورسز کی قربانی رائیگاں نہیں ہو نے دیں گے چمن دھماکہ کھلا عام دہشت گردی جس کی مذمت کرتے ہیں اور متاثرہ خاندان کی غم میں برابر شریک ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.