بلوچستان میں کورنا وائرس کے مزید 6کیس سامنے آگئے

0

کوئٹہ بلوچستان میں کورنا وائرس کے مزید 6کیس سامنے آگئے کورنا وائرس کی مریضوں کی تعداد 16ہوگئی حکومت بلو چستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بتا یا کہ بلوچستان میں کورنا وائرس کے مزید چھ کیس سامنے آگئے شیخ زاہد ہسپتال میں نئے کیسز سامنے آئے تھے صوبے میں کورناکے مریضوں کی تعداد 16ہوگئی ترجمان حکومت بلوچستان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے زائرین کے ایران جانے پر پابندی عائد کی جس کی وجہ سے ہزاروں افراد ایران نہ جاسکے ورنہ اس وقت دوسری صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس قرنطینہ کی وجہ سے نہیں پھیل رہا بلکہ اس کو محدود کیا، اگر لوگوں کو وہاں نہ رکھا جاتا تو اعداد و شمار بھی جمع نہ ہوتا انہوں نے بتا یا تفتان سے 1828 افراد 14 روز قرنطینہ میں رہنے کے بعد 55 بسوں میں صوبوں کو بھجوائے تھے، اِس وقت بھی تفتان میں 2700 افراد موجود ہیں جن میں سے 700 افراد کو سندھ بھیج دیا گیا ہے اور 2100 افراد وہاں موجود ہیں خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 212 سے تجاوز کرچکی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.