تفتان میں موجود اپنے اپنے صوبوں کے زائرین کی براہ راست ان کے صوبوں تک واپسی کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرے

0

کوئٹہ 17مارچ:۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے دیگر صوبوں کے وزراءاعلیٰ سے درخواست کی ہے کہ وہ تفتان میں موجود اپنے اپنے صوبوں کے زائرین کی براہ راست ان کے صوبوں تک واپسی کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرےں، کوروناوائرس سے متعلق اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت زائرین کی ان کی صوبوں کو واپسی کے لئے ٹرانسپورٹ مہیا کررہی ہے تاہم بلوچستان میں ٹرانسپورٹ کی سہولت محدود ہے لہٰذا دیگر صوبے اپنے زائرین کو ٹرانسپورٹ فراہم کرکے انہیں براہ راست اپنے قائم کئے گئے قرنطینہ میں منتقل کریں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.