پاک ایران سرحد پر واقع ماشکیل میں کوئی ڈاکٹر جانے کو تیار نہیں حاجی میر ذابد علی ریکی

0

کرونا وائرس کی روک تھام کے لیئے سیکرٹری صحت حکومت بلوچستان منتخب نمائندگان کو عدم دستیاب ہو گئی ایم پی اے واشک
ڈی جی ہیلتھ نے آج صاف الفاظ میں کہا کہ پاک ایران سرحد پر واقع ماشکیل میں کوئی ڈاکٹر جانے کو تیار نہیں حاجی میر ذابد علی ریکی
ڈی جی ہیلتھ نے ماشکیل میں کسی بھی کرونا وائرس کے مریض کو خاران یا چاغی منتقل کرنے کا کہا جو غلط فیصلہ ہے ایم پی اے واشک
ڈی ایچ او واشک محکمہ کو بار بار لکھ چکا ہے لیکن کچھ نہیں ہو رہا ہے ایم پی اے واشک
صوبائی حکومت سرحدی علاقوں میں کرونا وائرس کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرکے فوری مستعفی ہو جائے ایم پی اے واشک
کورکمانڈ بلوچستان ماشکیل میں کرونا وائرس کے روک تھام کے لیئے ایمرجنسی بنیادوں پر سینٹر کا قیام میں لائے ایم پی اے واشک
کوئٹہ جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی و خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا ھیکہ میرے حلقہ واشک کا تحصیل ماشکیل ایران سرحد پر واقع ہے جہاں صوبائی حکومت کی طرف سے کروناوائرس کی روک تھام کے لیئے کوئی اقدام نہیں کی گئی جبکہ سیکرٹری صحت بلوچستان سے ملنے گیا مگر بدقسمتی وہ کرسی پر منتخب نمائندگان کو عدم دستیاب ہو گئی ہے جبکہ ڈی جی ہیلتھ نے صاف الفاظ میں ہمیں کہہ دی ھیکہ سرحدی علاقہ ماشکیل میں کوئی ڈاکٹر کرونا وائرس کے تدارک کے لیئے ڈیوٹی کے لیئے جانے پر تیار نہیں اس لیئے سرحدی علاقہ ماشکیل میں کرونا وائرس کا جو بھی مریض سامنے آیا اسکو خاران یا چاغی منتقل کی جائیگی جو محکمہ صحت بلوچستان کا انتہائی غلط فیصلہ ہے کیونکہ صوبائی حکومت سرحدی علاقہ ماشکیل میں کروناوائرس سے بچاو کے لیئے ایک سینٹر کا قیام عمل میں نہیں لاسکتی تو خاران اور چاغی میں ممکنہ مریضوں کو کیا سہولت دے سکتی ہے انھوں نے کہا کہ ڈی ایچ او واشک سے بھی مسلسل رابطے میں ہوں وہ اپنے حکام بالا کو بار بار تحریری آگاہ کر چکے ہیں لیکن محکمہ صحت کے حکام بالا کوئی اقدام اٹھانے کو تیار نہیں اس لیئے محکمہ صحت بلوچستان اور صوبائی حکومت خاران اور چاغی کے عوام کو مزید پریشانی و امتحان میں نہ ڈال دیں حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ صوبائی حکومت کروناوائرس کے روک تھام میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور وزیر اعلی کے تمام دعوے صرف واٹسپ اپ تک محدود ہیں اس لیئے عوام کا صوبائی حکومت سے مکمل اعتبار آٹھ چکا ہے لہذا کورکمانڈر بلوچستان اور بلوچستان بیوروکریسی کے اعلی آفیسر چیف سیکرٹری بلوچستان پاک ایران سرحد پر واقع ماشکیل میں کروناوائرس سے بچاو کے لیئے سرحد پر اسکرینگ مشین ماسک و ادویات و ڈاکٹروں کا مناسب انتظام کرواہ کر سینٹر کا قیام عمل میں لائے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.