وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے تاجر تنظیموں، چیمبر آف کامرس اور ٹریڈرز ایسوسی ایشن سے اپیل کی ہے

0

کوئٹہ 19مارچ:۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے تاجر تنظیموں، چیمبر آف کامرس اور ٹریڈرز ایسوسی ایشن سے کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں حکومتی اقدامات کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ تاجر اور ٹریڈرز تنظیموں کے عہدیدار ضلعی انتظامیہ سے اجلاس منعقد کر کے تجارتی مراکز بند کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کریں۔وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ کروناوائرس سے نمٹنا قومی ذمہ داری ہے مشترکہ کوششوں سے ہی اس پر قابو پایا جا سکتا ہے کورونا وائرس ایک حساس مسئلہ ہے جس کو احتیاطی تدابیر کے ذریعہ ہی روکا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ بازاروں ،عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ پر ہجوم ختم کرنے کی ضرورت ہے ترقی یافتہ ممالک نے بھی احتیاطی تدابیر کے لئے سخت اقدامات کئے ہیں وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی ہے کہ تاجر برادر ی صوبے اور عوام کے بہترین مفاد میں صیح فیصلہ کرے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.