اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے اپوزیشن سے اجلاس ریکوزیشن کی درخواست واپس لینے کی گزارش کر دی

0

کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے اپوزیشن سے اجلاس ریکوزیشن کی درخواست واپس لینے کی گزارش کر دی۔ جمعہ کے روز اپوزیشن جماعتوں نے اسمبلی اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن جمع کروائی تھی۔ اپوزیشن جماعتیں صوبے میں کرونا وائرس کے پھیلاو اور اسکے روک تھام اور مناسب پالسی بنانے کے لئے اجلاس طلب کرنے کی استدعا کی تھی۔ بلوچستان اسمبلی رولز کے تحت موجودہ ممبران کی تعداد کے مطابق 17 ممبران اجلاس ریکوزیشن کر سکتے ہیں۔ ریکوزیشن جمع ہونے کے بعد اسپیکر اسمبلی پندرہ یوم کے اندر اجلاس بلانے کا پابند ہوتا ہے۔
اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ممبران اور ملازمین کا اکھٹا ہونا کسی خطرے سے کم نہیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ اجلاس کی طلبی کے لئے صرف ممبران نہیں بلکہ باقی ملازمین بھی جمع ہوتے ہیں ۔ اسپیکر اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے اپوزیشن سے درخواست کی کہ وہ اپنی درخواست واپس لیں انھوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مناسب وقت پر اجلاس کیلئے واپس ریکوزیشن جمع کروا سکتے ہیں ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.