ضلع ہرنائی میں شدید طوفانی بارشوں ، سیلابی ریلوں اور سروتی حفاظتی بندٹوٹنے سے تباہی مچ گئی ہے،حاجی نورمحمد خان دمڑ

0

ہرنائی(آن لائن) صوبائی وزیر پی ایچ ای ، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے ضلع ہرنائی میں شدید طوفانی بارشوں ، سیلابی ریلوں اور سروتی حفاظتی بندٹوٹنے سے تباہی مچ گئی ہے ہزاروں لوگ متاثر ہوگئے سیلابی ریلے گھروں ، دکانوں ، زرعی زمینوں میں داخل ہونے کے باعث بہت بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا سینکڑوں گھر ، دکانین مہندم ہوگئے اور ہزاروں ایکڑ زرعی زمین فصلات سمیت سیلاب میں بہہ گیا ہے سروتی حفاظتی بندت ٹوٹنے کا پہلے خدشہ کااظہار اور نشاندہی کی گئی تھی بلکہ پی سی ون بھی تیار کرلیاگیا تھا جوکہ60 کروڑ روپے کا پی سی ون تھا حلقے کے عوام کو مشکل گھڑی میں تہنا نہیں چھوڑے گے متاثرین کی بحالی کیلئے پی ڈی ایم اے کی جانب سے چار گاڑیاں روانہ کردیاگیا ہماری کوشش ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان خود ہرنائی کا ہنگامی بنیادوں پر ہرنائی کا دورہ کرکے متاثرہ علاقوں کے نقصانات خود بھی دیکھ سکیں ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ سروتی حفاظتی چند سال پہلے بھی ٹوٹ گیا تھا اور اس وقت بھی بہت بڑانقصان ہوا تھا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ سیلاب سے آج ہرنائی کے عوام کوبہت بڑا نقصان پہنچا ہے صوبائی حکومت اور دیگر ڈونرایجنسیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سیلاب سے متاثرین جوکہ کھلے آسمان تلے پڑے ہوئے انکی مدد کیلئے پہنچ جائے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے چار ٹرکوں پر مشتمل سامان کا ہرنائی متاثرین کیلئے سامان کا روانہ کردیاگیا جس میں ٹینٹ سمیت دیگر سامان شامل ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ سروتی حفاظتی بند جوکہ ایک بہت بڑا بند ہے ہزاروں فٹ پر مشتمل ہے محکمہ ایرگیشین کے زریعے سروتی حفاظتی بند کی تعمیر کیلئے سرورے کرکے پی سی ون تیارکرلیاگیا جوکہ60کروڑ روپوں کا پی سی ون تھا مذکورہ پی سی ون محکمہ ایرگیشن اور وزیراعلیٰ کو بھی دیا تھا لیکن بروقت عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے آج ضلع ہرنائی میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے سینکڑوں گھر مہندم ہوگئے لوگوں کے گھروں میں موجود قیمتی گھریلوں سامان سیلابی ریلوں میں بہہ گیا دکانین مہندم ہوگئے اور دکانوں میں موجود سامان بھی سیلابی ریلوں کی نظر ہوگئی اس کے علاوہ ہزاروں ایکڑ زرعی زمینیں تیار فصلات سیلابی ریلوں کی نظر ہوگئی ہے انہوں نے وزیراعلی بلوچستان میرجام کمال خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع ہرنائی کا ہنگامی طورپر دورہ کرکے سیلاب سے متاثرہ ہزاروں افراد کی حوصلہ افزائی اور نقصانات کاازلہ کرنے کیلئے خصوصی پیکج کااعلان کیا کرے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ ہرنائی میں سیلاب سے ہونے والے تباہی پر انتہائی اور افسوس ہوا ہے انہوں نے کہاکہ متاثرین مشکل کی گھڑی میں اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھے بلکے ہم انکے شانہ بشانہ کھڑے ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ سیلاب نے ہرنائی میں جو تباہی مچائی ہے ناقابل بیان ہے انہوں نے کہاکہ متاثرین کی بحالی کیلئے اور انکے نقصانات کاازلہ کرنے کیلئے ہر فورم پر بھرپور جدوجہد کرونگا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ایف سی ہرنائی ونگ کمانڈر کرنل طاہر منیر اور ایف سی کے جوانوں ، ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ اور لیویز کے جوانوں اور پولیس کے جوانوں کے علاوہ علاقے کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے بروقت اقدامات کرکے سیلاب کے باعث گھروں میں معصور / پھنسے ہوئے لوگوں جن میں خواتین بچے ، ضعف المر افراد معذوروں کو اپنی جان پر کھیل کرکے بحفاظت نکال دیا گیا انہوں نے کہاکہ ایف سی ، لیویز ، پولیس ، اور علاقے جوانوں کی بروقت مدد سے الحمد اللہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.