Daily Archives

March 26, 2020

مساجد میں با جماعت نمازوں کے علاوہ نماز جمعہ کو کچھ عرصے کے لئے ملتوی کرانے کی یقین دہانی کرائ ہے

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے دعوی کیا ہے دو مکاتب فکر کے علماء نے کرونا وائرس کے پھیلُے کے خدشے کے پیش نظر مساجد میں با جماعت نمازوں کے علاوہ نماز جمعہ کو کچھ عرصے کے لئے ملتوی کرانے کی یقین دہانی کرائ ہے ۔ تاہم انہوں نے ان مکاتب فکر کے علماء کے نام نہیں بتائے ۔ ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت اس سلسلے میں تمام مکاتب فکر کے علماء سے رابطے میں ہے ۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ بعض علماء نے نماز جمعہ میں لوگوں کی تعداد کو کم سے کم رکھنے کی یقین دہانی کرائ ہے

کوئٹہ۔کرونا وائرس ٹیسٹ کے نام پر ہزاروں روپے لینے والی لیباریٹری سیل

انتظامیہ ان ایکشن کوئٹہ۔کرونا وائرس ٹیسٹ کے نام پر ہزاروں روپے لینے والی لیباریٹری سیل کوئٹہ۔ پولیس نے فیاض لیباریٹری کے مالک کو گرفتار کرلیا کوئٹہ۔ جعلی ٹیسٹ رپوٹیں برآمد ایف آئی آر درج

کوہلو میں کورنا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر لیویز اہلکاروں نے شہر میں مفت سیکڑوں حفاظتی ماسک شہریوں اور دوکانداروں میں تقسیم کردیئے ہیں

کوہلو26ما ر چ :کوہلو میں کورنا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر لیویز اہلکاروں نے شہر میں مفت سیکڑوں حفاظتی ماسک شہریوں اور دوکانداروں میں تقسیم کردیئے ہیں اور انہیں ماسک لگانے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر بتائیں ہیں اس موقع پر رسالدار میجر لیویز شیر محمد مری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے ڈی جی لیویز مجیب الرحمٰن اور ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ کی خصوصی ہدایت پر لیویز اہلکار شہر میں شہریوں اور میڈیکل اسٹورز،سبزی فروشوں واشیاءخوردونوش فروخت کرنے والے دوکانداروں میں مفت ماسک تقسیم کررہے ہیں…

زائرین کو فراہم کی گئی دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا

تفتان26مارچ:۔ سیکریٹری مواصلات وتعمیرات نورالامین مینگل جو تفتان میں زائرین کے لئے رہائشی سہولتوں میں اضافے کے منصوبوں اور کورونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات کی نگرانی کے لئے تفتان میں موجود ہیں نے رہائشی کنٹینر سٹی کے قیام کے مجوزہ مقام کا جائزہ لیا،واضح رہے کی وزیراعلیٰ کی ہدایت کی روشنی میں ایران سے آنے والے زائرین کے لئے پی ڈی ایم اے کے زیرانتظام تیار کئے گئے رہائشی کنٹینر ز پر مشتمل سٹی قائم کی جارہی ہے، یہ منصوبہ محکمہ مواصلات وتعمیرات مکمل کرے گا اور جلد رہائشی کنٹینرز کی تنصیب شروع کردی جائے گی جن میں علیحدہ علیحدہ…

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے قائم نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں بذریعہ وڈیو لنک شرکت کرتے ہوئے

کوئٹہ26مارچ:۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے قائم نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں بذریعہ وڈیو لنک شرکت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان میں کورونا وائرس کی صورتحال ، اس کی روک تھام کے لئے حکومتی اقدامات، صوبے کی ضروریات اور فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے صوبے کے موقف سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گذشتہ روز صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلا¶کو روکنے کے لئے کئی ایک اقدامات کی منظوری دی گئی ہے جس میں لاک ڈا¶ن کو مزید موثر بنانا، گندم کی…