The news is by your side.

کوہلو میں کورنا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر لیویز اہلکاروں نے شہر میں مفت سیکڑوں حفاظتی ماسک شہریوں اور دوکانداروں میں تقسیم کردیئے ہیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

- Advertisement -

کوہلو26ما ر چ :کوہلو میں کورنا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر لیویز اہلکاروں نے شہر میں مفت سیکڑوں حفاظتی ماسک شہریوں اور دوکانداروں میں تقسیم کردیئے ہیں اور انہیں ماسک لگانے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر بتائیں ہیں اس موقع پر رسالدار میجر لیویز شیر محمد مری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے ڈی جی لیویز مجیب الرحمٰن اور ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ کی خصوصی ہدایت پر لیویز اہلکار شہر میں شہریوں اور میڈیکل اسٹورز،سبزی فروشوں واشیاءخوردونوش فروخت کرنے والے دوکانداروں میں مفت ماسک تقسیم کررہے ہیں شہریوں کو ماسک لگانے اور ساتھ میں ماسک و کورناوائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر بتا رہے ہیں کیونکہ بعض شہری ماسک تو لگالیتے ہیں تاہم وہ اپنے ہاتھ ماسک پر لگانے کے بعد دھونا بھول جاتے ہیں ہمیں چاہیے کہ ہم ماسک کو اتارتے ہوئے فوری اپنے ہاتھ 20سیکنڈ تک دھولیں کوئی بھی وائرس ماسک پر لگنے کے بعد ہمارے ہاتھوں کے ذریعے جسم کو فوری متاثر کرسکتا ہے اس کے علاوہ لیویز کی جانب سے شہر کے داخلی راستوں میں سخت چیکنگ کی جارہی ہے شہر کے گلیوں اور محلوں میں گزشتہ کئی دنوں سے اسپرے کا سلسلہ جاری ہے تاکہ وائرس کا خاتمہ ممکن ہوسکے انہوں نے مزید کہا ہے لاک ڈﺅن کے دوران شہری اپنے گھروں میں رہے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں کیونکہ ہم آپ کی حفاظت کے لئے اقدامات اٹھاتے ہیں اس وائرس سے نجات صرف اپنے آپ کو محدود رکھنے میں ہی ہے جس سے انسان اپنے ساتھ اپنے خاندان اور پورے علاقے کو بچا سکتا ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like