۔ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چئیرمین شپ کیلئے کسی ایسے خوددار اور نڈر آفیسر کی تعیناتی اشد ضروری ھے

0

چند دن بعد چئیرمین BPSC کیلاش ناتھ کوہلی عہدہ سے سبکدوش ہوں گے۔ اس اہم عہدہ کیلئے میر شیر احمد مینگل جیسا نڈر، بہادر اور ایماندار آفیسر نہایت موزوں انتخاب ثابت ہوگا کیونکہ موصوف دوران ملازمت نہ کبھی بکے اور نہ ہی کسی کے سامنے جھکے۔ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چئیرمین شپ کیلئے کسی ایسے خوددار اور نڈر آفیسر کی تعیناتی اشد ضروری ھے جو رشوت یا سفارش کے سامنے نہیں جھکتا ہو اور نہ ہی کسی زورآور کے دھونس دھمکی سے مرعوب ہوتا ھو۔ سابق سینیئر منیجر(PTCL) شیر احمد مینگل میں یہ تمام خوبیاں موجود ہیں جس کا ثبوت موصوف کی طویل سروس ھے۔

ھم حکومت بلوچستان اور حزب اختلاف دونوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس اہم ترین عہدہ پر موصوف کو تعینات کرائے تاکہ مستقبل میں اس ادارے میں میرٹ اور انصاف کا بول بالا رہے۔ اس عہدہ پر علاقائیت، قومیت اور سیاست کی بنیاد پر غلط تعیناتی کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے جو ماضی میں ھم دیکھ اور بھگت چکے ہیں۔ لہذا اس بار سوچ سمجھ کر فیصلے کی ضرورت ھے اور شیر احمد مینگل کی صورت میں نہایت ایماندار اور نڈر انتخاب موجود ھے۔
رپورٹ = محمد رحیم مینگل و عوامی حلقے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.