نوجوان نسل کا کوروناوائرس کو سنجیدگی سے نہ لینا باعث تشویش ہے

0

کوئٹہ 26اپریل :۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کا کوروناوائرس کو سنجیدگی سے نہ لینا باعث تشویش ہے اپنے ایک ٹو ئٹ میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ نوجوان خود کو مضبوط سمجھنے کے احساس کے ساتھ گھروں سے باہر نکلتے ہیں لیکن نوجوانوں کو اس بات کی سمجھ نہیں کہ وہ روزانہ کورونا وائرس اپنے بوڑھے والدین اور گھر کے بزرگوں تک لارہے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو سمجھنا چاہے کہ بوڑھوں اور بزرگوں میں اتنی ایمیونٹی نہیں کہ وہ کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں وزیراعلیٰ نے اپیل کی ہے کہ خدارا نوجوان اپنے والدین اور گھر کے بزرگوں کا خیال رکھتے ہوئے گھروں میں رہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.