وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور چئیرمین سی پیک کمیٹی لیفٹینٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات

0

اسلا م آباد05جون:۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور چئیرمین سی پیک کمیٹی لیفٹینٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان کے ترقیاتی امور کورونا وائرس کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال گیا گیااس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں جسکے لیے وفاقی حکومت کا تعاون بھی ناگزیر ہے وزیراعظم عمران خان سے انتہائی مفید ملاقات ہوئی ہے جنہوں نے بلوچستان کی ترقی کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ نئے سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سے بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گاعاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کو ترجیح دیئے جانے کے حق میں ہیں بلوچستان ملک کا سب بڑا اور جغرافیائی و معدنی وسائل کے حوالے سے اہم صوبہ ہے انہوں نے بلوچستان میں خدمات سر انجام دیں ہیں اس سے انہیں خصوصی انسیت ہے اور وہ صوبے کی ترقیاتی ضرورتوں سے آگاہ ہیں انہوں نے کہا کہ وہ قومی میڈیا میں بلوچستان کی کوریج میں اضافہ کے لیے کردار ادا کریں گے ملاقات میں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.