اپوزیشن اراکین کا وزیر اعلی جام کمال خان کے لیے نازیبہ الفاظ استعمال کرنے کا مقصد اپنی سیاسی ساکھ کو بچانے کے لیے

0

کوئٹہ 10 جون:۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ اپوزیشن اراکین کا وزیر اعلی جام کمال خان کے لیے نازیبہ الفاظ استعمال کرنے کا مقصد اپنی سیاسی ساکھ کو بچانے کے لیے گرفتار ہونا چاہتے ہیں ایسی زبان استعمال کرنا شائستہ قوموں کی پہچان نہیں ہے کیونکہ بلوچستان تیز ترین ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن ہو چکا ہے اپوزیشن کی تمام تر رکاوٹوں اور ریشہ دوانیوں کے باوجود ہماری صوبائی حکومت انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ عوامی خدمت میں مصروف ہیں لیکن اپوزیشن کا احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر اپوزیشن اراکین کو معافی مانگنی چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس سے جارہی بیان میں کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ خالق اباد سمیت پورے صوبے میں ہمہ گیر ترقی کا دور شروع ہو چکا ہے جس پر محکمنہ کوششیں قابل ستائش ہیں انہوں نے کہا کہ میں قلات سمیت خالق اباد کی تیز رفتار ترقی چاہتا ہوں صوبے کے تمام پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ اضلاع کی صف میں کھڑا کرینگے موجودہ صوبائی حکومت عوامی فلاح وبہبود کے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے ماضی کی حکومتیں اور پارٹیاں عوام کو زبانی جمع خرچ اور کھوکھلے نعروں پر ٹرخاتی رہیں مگر آج عوام ماضی اور موجودہ حکومت کے کام میں واضح فرق محسوس کرنے لگے ہیں ہم عوام کے اعتماد کو ہر گز ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.