سنتھیارچی کو پاکستان سے ڈی پورٹ کرنے کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر

0

اسلام آباد: سنتھیارچی کو پاکستان سے ڈی پورٹ کرنے کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ،پیپلزپارٹی راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری چودھری افتخار نے درخواست جمع کرائی ،سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری داخلہ ،ایف آئی اے اور ایس ای سی پی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے

میڈیارپورٹس کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیارکیاگیا ہے کہ سنتھیارچی ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے ،سنتھیارچی 10 سال سے پاکستان میں مقیم اوراس کے ذرائع آمدن کامعلوم نہیں ۔درخواست گزار کامزید کہنا ہے کہ سنتھیارچی کاکوئی کاروبارایس ای سی پی کے پاس بھی رجسٹرڈ نہیں ،سنتھیارچی نے بے نظیر بھٹو پر الزامات عائد کئے اورعالمی سطح پر ملکی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.