عوام اپنی سہولت اور دسترس کے مطابق ان تشخیصی مراکز سے بلا معاوضہ کورونا ٹیسٹ کروا سکتے ہیں

0

پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کی تشخیصی استعداد کار میں بتدریج اضافہ کیا جارہا ہے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے مرکزی اسپتالوں کے علاوہ پانچ دیگر مختلف مقامات پر بھی کوویڈ ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے عوام اپنی سہولت اور دسترس کے مطابق ان تشخیصی مراکز سے بلا معاوضہ کورونا ٹیسٹ کروا سکتے ہیں تشخیصی سہولیات میں اضافے کے دائرہ کار کو ڈویژن اور ضلعی سطح پر وسعت دی جاررہی ہے اور اس مقصد کے لیے نئے مالی سال کے بجٹ میں غیر معمولی وسائل مختص کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر صوبے بھر میں دستیاب طبی ڈھانچے کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے بلوچستان کے حالات دیگر صوبوں سے قطعی مختلف ہیں وسیع رقبے پر بکھری آبادی میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کسی چیلنج سے کم نہیں لیکن الحمداللہ ہم پر عزم ہیں کہ صحت کے شعبے میں  دستیاب وسائل مستحق افراد تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے کہا  کہ صحت کے شعبے میں دستیاب بنیادی اسٹریکچر پر کوویڈ کی ناگہانی آفت نے غیر معمولی دباو ڈالا ہے لیکن اب بھی بلوچستان کی اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے داخلے اور علاج معالجے کی استعداد کار موجود ہے اور طبی عملہ پوری تندہی سے اس وباء کا مقابلہ کررہا ہے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا خطرہ ٹلا نہیں عوام کو بتدریج احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے حکومت اور عوام مل جل کر ہی اس وباء کو شکست دے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ میں فاطمہ جناح اسپتال،  شیخ زید اسپتال کے ساتھ ساتھ اب بی ایچ یو جی او آر کالونی، بی ایچ یو کوتوال کلی عمر، بی ایچ یو ویلیج ایڈ سریاب روڈ،  بی ایچ یو احمد خان زئی سریاب روڈ،  سوشل سیکورٹی ای پی آئی سینٹر نزد مسجد خضرہ سیٹلائیٹ ٹاون، اور گورنمنٹ اسکول مری آباد میں بھی کورونا وائرس کے تشخیصی مراکز قائم کردئیے ہیں جہاں سے عوام اپنی سہولت کے مطابق کورونا ٹیسٹ کروا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کورونا وائرس کی غیر معمولی صورتحال میں تمام تر اسٹیک ہولڈرز سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کی توجہ سے ہیلتھ کا پورا شعبہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین خان جمالدینی روزآنہ کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیکر بہتری کے لیے اقدامات تجویز کرتے ہیں اور اس وقت حکومت کی پوری توجہ کورونا وائرس سے نبرد آزما ہونے پر مرکوز ہے اللہ تعالی کی مدد اور بہتر حکمت عملی و پختہ حکومتی عزائم سے ہم کورونا وائرس کی وباء کو ممکنا حد تک کنٹرول میں رکھنے کی کوششوں میں کامیابی حاصل کررہے ہیں اور بلاخر اس وباء کے خلاف کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.