عوام دوست بجٹ کی اسمبلی سے منظوری پر قائد ایوان وزیراعلیٰ بلوچستان کو مبارکباد پیش کی

0

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے مخلوط صوبائی حکومت میں شامل جماعتوں کے پارلیمانی اراکین کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو، ڈپٹی اسپیکر سردار بابر خان موسی خیل،صوبائی وزراء مشیر اور اراکین اسمبلی نے ظہرانہ میں شرکت کی پارلیمانی اراکین نے متوازن اور عوام دوست بجٹ کی اسمبلی سے منظوری پر قائد ایوان وزیراعلیٰ بلوچستان کو مبارکباد پیش کی اراکین کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی رہنمائی وژن اور گائڈلائن میں تاریخی ترقیاتی بجٹ کی تیاری ممکن ہوئی وزیراعلیٰ نے بجٹ کی تیاری منظوری اور دیگر اہم صوبائی امور پر مکمل اعتماد پر پارلیمانی ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارلیمانی ساتھیوں کی رائے اور مشاورت سے اہم صوبائی امور کو طے کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور آئندہ بھی مخلوط صوبائی حکومت میں شامل سیاسی جماعتیں باہمی اتفاق و اعتماد کے ماحول میں بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.