بلوچستان کوٹے پر وفاقی محکموں میں ضلع مستونگ کے لوکل/ڈومیسائل پر بھرتی 400 ملازمین کے غیر مصدقہ لوکل/ڈومیسائل منسوخ

0

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد نے بلوچستان کوٹے پر وفاقی محکموں میں ضلع مستونگ کے لوکل/ڈومیسائل پر بھرتی 400 (چار سو) ملازمین کے غیر مصدقہ لوکل/ڈومیسائل منسوخ کر دیئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق مبینہ طور پر ضلع مستونگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی حکومت کے 400 سو ملازمین کے غیر تصدیق شدہ لوکل / ڈومیسائل سرٹیفکیٹ منسوخ کردئیے گئے ہیں۔، جنہوں نے بلوچستان کے ملازمت کے کوٹے پر مختلف وفاقی حکومت کے محکموں اور دیگر اداروں میں ملازمت حاصل کی ہے۔ یہ 400 ملازمین کو چار مرتبہ اشتہارات جاری کرکے اس سلسلے میں مستقل کوششوں کے باوجود ڈومیسائل تصدیق کے لئے ڈی سی میں پیش ہونے میں ناکام رہے، ان تمام کے اپنے رہائشی پتے پر بھی نوٹس بھیجنے اور ان کو مطلع کرنے کے لئے اپنے متعلقہ محکموں کو خط بھیجیں گے۔اس کے باوجود یہ تمام ملازمین ڈی سی آفس میں پیش نہ ہوئے جس پر ان تمام کے ڈومیسائل منسوخ کردئیے گئے ہیں۔ اور اس ضمن میں مزید ضروری کارروائی کے لئے محکمہ داخلہ اور ٹی اے ڈپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔ مقررہ مدت کے دوران 4 74 ملازمین نے اپنے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے مقصد سے ڈی سی مستونگ کے دفتر سے رابطہ کیا، جبکہ ایک توثیقی کمیٹی پیش کردہ 344 دستاویزات کی صداقت اور حقیقت کی جانچ کرے گی، باقی ملازمین جن کی تعداد 400 ہے، جنہوں نے تصدیق کے لئے رجوع نہیں کیا، جس پر ان کے لوکل /ڈومیسائل سرٹیفکیٹ منسوخ کیے گئے ہیں اور اس حوالے سے انہیں مطلع بھی کیا گیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.