روٹی مہنگی ہونے پر لبنان میں مظاہرے پھوٹ پڑے

0

بیروت: لبنان میں روٹی کی قیمت میں اضافے پر مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں اور دارالحکومت بیروت میں مظاہرین اور فوج کے درمیان ہاتھا پائی سے متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

دارالحکومت بیروت میں عوام نے مختلف مقامات پر سڑکوں کو بلاک کر کے احتجاج کیا ۔ مظاہرین ٹائر جلا کر مہنگائی اور روٹی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف سراپا احجتاج ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لوگوں کو ایک روٹی کے حصول کیلئے گھنٹوں لائن میں کھڑے رہنا پڑتا ہے۔

بیروت سمیت شمالی شہر طرابلشام اور مشرقی شہر بقا کے گلی کوچوں میں سینکڑوں افراد نے اقتصادی بحران اور مہنگائی کےخلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔

بیروت میں ہونے والے مظاہرے کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے مداخلت کی جس کے سبب10 مظاہرین زخمی ہو گئے ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.