چمن شہر میں دوبیکریوں کو زائد المعیاد مصالحہ جات، مشروبات اور کسٹرڈ پاؤڈر کی موجودگی

0

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی مختلف اضلاع میں اشیاء خوردونوش کے مراکز کی چیکنگ کے دوران فوڈ اتھارٹی حکام نے چمن شہر میں دوبیکریوں کو زائد المعیاد مصالحہ جات، مشروبات اور کسٹرڈ پاؤڈر کی موجودگی،ایک بیکری کو بیکنگ یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات،اشیاء کی تیاری میں نان فوڈ گریڈ کلرز کے استعمال و زنگ آلود مشینری،تین ہولسیل ٹریڈرز کو کو ممنوعہ چائنیز نمک اور نان فوڈ گریڈ کلرز کی موجودگی اور ان کی کھانے پینے کے مراکز کو فروخت،دو ہوٹلوں کو صفائی کی انتہائی ابتر صورتحال،فریزرز میں خراب گوشت کی موجودگی اور ملازمین کی ذاتی صفائی نہ ہونے،ایک جوس کارنر کو خراب اور بڑی مقدار میں میں سٹور کیے گئے پھلوں سے جوس کی تیاری اور دکان میں گندگی،جبکہ دو جنرل سٹورز کو ممنوعہ و مضرصحت گٹکا پان پراگ کی فروخت پر جرمانہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز مغل کی سربراہی میں بی ایف اے کی معائنہ ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر ذکائاللہ درانی کے ہمراہ میٹ شاپس سمیت اشیاء خوردونوش کے دیگر مراکز کا بھی معائنہ کیا۔ کارروائی کے دوران مراکز سے برآمد ہونے والا گٹکا پان پراگ،چائنیز نمک،کلرز اور زائد المیعاد مشروبات وغیرہ قبضے میں لے لی گئیں جبکہ مختلف مراکز میں فروخت ہونے والے خشک دودھ کے نمونے بھی لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے حاصل کیے گئے۔ علاوہ ازیں فوڈ اتھارٹی حکام کی جانب سے مالکان و ورکرز کو بی ایف اے کی وضع کردہ خصوصی ایس او پیز کی کاپیاں بھی فراہم کی گئیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.