صوبے کے دور دراز علاقوں میں آگاہی سیشنز کا انعقاد، ماسک اور سینیٹاٹررز کی مفت تقسیم، ہسپتالوں کے عملے کے لیے حفاظتی لباس کی فراہمی کو یقینی بنایا

0

سیکرٹری کھیل و انچارج بلوچستان کمانڈو آپریشن سینٹر میر عمران گچکی سے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے وفد جس کی سربراہی ادارے کے سی ای او نادر گل بڑیچ کر رہے تھے نے ادراے کے کورونا وائرس سے بچاؤ اور اس حوالے سے دیگر اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سی ای او بی آر ایس پی نے بتایا کہ ان کے ادارے نے مختلف اقدامات اٹھائے جن میں مساجد میں آگاہی کے لیے اعلانات، صوبے کے دور دراز علاقوں میں آگاہی سیشنز کا انعقاد، ماسک اور سینیٹاٹررز کی مفت تقسیم، ہسپتالوں کے عملے کے لیے حفاظتی لباس کی فراہمی کو یقینی بنایا جبکہ اس حوالے اقدامات کو وسعت دینے کے لیے ادارہ حکومت بلوچستان سے ایک مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کرے گا تاکہ ان اقدامات کو مزید مربوط انداز میں وسعت دی جائے۔ بی آر ایس پی کی انتظامیہ نے میر عمران گچکی کی سربراہی میں بلوچستان کمانڈو آپریشن سینٹر کے اقدامات کو سراہا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.