صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بلوچستان عوامی پارٹی کے ورکرز سے ملاقات

0

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بلوچستان عوامی پارٹی کے ورکرز سے ملاقات دوران ملاقات پارٹی ورکروں نیفرداً فرداً اپنے حلقوں اور علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیرداخلہ نے عوامی مسائل خود نوٹ کئے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پارٹی کے ورکرز کے حقیقی مسائل کو حل کرنا اور انہیں ریلیف دیناہماری اولین ذمہ داری ہے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں اور ان کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے کارکن صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کا از خود نگرانی کریں اورترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں اس موقع پر پارٹی کارکنان نے وزیرداخلہ کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ آپ صوبے کے عوام کی خدمت کے لئے دن رات کام کررہے ہیں اور محنت سے کام کررہے ہیں – ہمیں خوشی ہے کہ آپ کے دروازے پارٹی نمائندوں کیلئے کھلے ہیں – آپ سب کی بات سنتے ہیں اور ہم آپ کے سامنے اپنے دل کی بات کرتے ہیں اور آپ ہمارے کام بھی کرتے ہیں۔ پارٹی کارکنان نے کہا کہ آپ کی قیادت میں پائیدارترقی کا سفر جاری رہے گا اورصوبے کے عوام خوشحال ہوں گے۔ وزیر داخلہ نے پارٹی کارکنان سے مصافحہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.