وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے پہلی بار صوبے میں گزشتہ پی ایس ڈی پی کے 71 ارب روپے خرچ کئے ہیں

0

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما میر ظفر قمبرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے سریاب روڈ کی توسیعی کے منصوبے پر 15 روز میں کام کا آغاز ہوجائے گا یہ بات انہوں نے پارٹی کے مختلف وفود سے گفتگوکے دوران کہی میر ظفر قمبرانی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے پہلی بار صوبے میں گزشتہ پی ایس ڈی پی کے 71 ارب روپے خرچ کئے ہیں جس سے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہاہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے کی پسماندگی اور عوام میں پائے جانے احساس محرومی کو دور کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے لارہی ہے یہی وجہ ہے کہ سریاب روڈ کی توسیع کے منصوبے پر آئندہ پندرہ روز میں کام کا آغاز کر دیا جائے گا اور صوبے میں نئے مالی سال کی اسکیمات کے ٹینڈرز بھی شروع کر دیئے گئے ہیں کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک بائی پاس کی تعمیر پر بھی کام کو تیز کیا جائے گا تاکہ لوگوں کی مشکلات کم ہوں انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ جعلی ڈگری اور جعلی ڈومیسائل کی وجہ سے صوبے میں 300 اسکیمات کی نشاندہی کی گئی ہے حکومت کی کوشش ہے کہ کسی بھی ترقیاتی منصوبے میں کوئی کوتاہی نہ پائی جائے اور تمام مسائل کو بہتر طور پر حل کیا جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات دور ہوسکیں موجودہ حکومت عوام کی امیدیں پر پورا اترے گی کیونکہ عوام نے حکومت کو مینڈیٹ دیا ہے اور ہم ان کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.