صوبے کو باصلاحیت اور تربیت یافتہ افسران کی اشد ضرورت ہے

0

صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ صوبے کو باصلاحیت اور تربیت یافتہ افسران کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ اس صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے اپنا کردار ادا کر سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ NIMکے زیراہتمام پی سی ایس آفیسرز اور سی ایس پی آفیسر ز کے لئے 29ویں مڈ کیرئر مینجمنٹ کورسMCMC کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔صوبائی وزیر نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ نم کے زیر اہتمام افسران کو تربیت دینے کا مقصد ان افسران کا مستعداد کار بڑھانا ہے تاکہ وہ ڈیوٹی کے دوران اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے سرانجام دے سکیں۔اور آج تربیت پانے والے آفسران کی کامیابی سے کورس مکمل کرنا حوصلہ افزاں بات ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ افسران دیانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ صوبے کے مسائل سے نمٹنے اور عوامی مشکلات کو حل کرنے کے لیے ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہوگا اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ہمیں اپنے موقف پر کاربند رہنا ہوگا انھوں نے ا فسران کے لئے کامیابی سے کورس کا اہتمام کرنے پر ڈائریکٹر جنرل اور اور ڈپٹی ڈائریکٹر پروگرام نم و دیگر کی خدمات کو سراہا۔ آخر میں صوبائی وزیر نے تقریب کے شرکاء میں اسناد تقسیم کئے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.