سی پیک ایک میگا پراجیکٹ ہے اسکی تکمیل سے پورے خطے کی تقدیر بدل جائیگی،گورنر بلوچستان

0

سی پیک ایک میگا پراجیکٹ ہے اسکی تکمیل سے پورے خطے کی تقدیر بدل جائیگی،گورنر بلوچستان
کوئٹہ (آئی این پی)گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہچینپاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) ایک میگا پراجیکٹ ہے اور اسکی تکمیل سے پورے خطے کی تقدیر بدل جائیگی، چین، پاکستان کا عظیم دوست اور ہمسایہ ملک ہے، چین نے پاکستان کا مشکل کی ہر گھڑی میں ساتھ دیا ہے اس لئے ہمیں چین اور پاکستان کی دیرینہ دوستی پر فخر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ایمرجنگ پالیسی میکنگ انسٹی ٹیوٹ (EPI) کے زیراہتمام کورونا کیدوران سی پیک اور چائنا گلوبل لیڈرشپ کے موضوع پر سمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پاکستان میں تعینات چائنیز سفیر مسٹر جاو جینگ (Mr. Jao Jing) اور صوبہ بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی. گورنر بلوچستان نے سمعینار کے شرکاء سے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جان لیوا کروناوائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں دنیا کے تمام ممالک کے معیشت، صحت اور روزگار کے مواقع بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں. اس عالمی وبا کے دوران چین کا ایک نہایت اہم کردار رہا ہے اور مالی امداد اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے چین نے خود کو گلوبل لیڈر ثابت کیا ہے. گورنر یاسین زئی نے کہا ہے کہ پاکستان چائنا کے اس انسان دوست کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے. پاکستان نہ صرف جان لیوا کروناوائرس کے خلاف جنگ میں بلکہ دونوں ممالک کے مشترکہ دشمنوں کے خلاف بھی شانہ بشانہ کھڑے ہیں. گورنر یاسین زئی نے کہا کہ پاکستان اور چین پورے خطے کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنے اور خطے کے عوام کو ترقی اور خوشحالی کے ثمرات سے محروم رکھنے والی قوتوں کے خلاف ہیں. گورنر یاسین زئی نے چینی قوم اور حکومت کو یقین دلایا کہ پاکستان ہر مشکل صورتحال اور کٹھن حالات میں اپنے دیرینہ دوست چین کے ساتھ آئندہ کھڑا رہیے گا. گورنر یاسین زئی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد اور بھروسہ ہیں اور وقت کے ساتھ اس میں مزید استحکام پیدا ہو جائے گا اور وہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کی حمایت کرتے ہیں۔گورنر بلوچستان نے اس بات پر یقین کا اظہار کیا کہ دونوں دیرینہ دوست اور ہمسایہ ممالک کے درمیان پائیدار معاشی تعلقات سے پورے خطے میں عوامی ترقی وخوشحالی کیلئے راہ ہموار ہو جائے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.