2سالوں میں بلوچستان کی تعلیم کی مد میں مختص ترقیاتی بجٹ کا 10فیصد بھی خرچ نہیں ہوا

0

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان جو پہلے ہی تعلیم کے اعتبار سے تباہ حال تھا کورونا کے باعث 6مہینے سے سکولوں کی بندش سے مزید 10سال پیچھے چلایا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کئے گئے اپنے پیغام میں ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ 2سالوں میں بلوچستان کی تعلیم کی مد میں مختص ترقیاتی بجٹ کا 10فیصد بھی خرچ نہیں ہوا۔ 2018اور 2019میں ٹینڈر ہونے کے باوجود صوبہ بھر میں ایک سکول کی تعمیر و توسیع نہیں ہوسکی۔ 6مہینے سے سکول بند ہیں بلوچستان جو تعلیم کے اعتبار سے تباہ حال تھا اب مزید 10سال پیچھے چلاگیا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.