احساس پروگرام،153ارب 55کروڑ سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے، ثانیہ نشتر

0

وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ خصوصی احساس پروگرام کے تحت ملک بھر میں 153 ارب 55کروڑ سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے احساس پروگرام کے تحت تقسیم ہونے والی رقم اور حصول کنندہ کی تفصیلات شیئر کیں اور ملک بھر میں مذکورہ پروگرام کے تحت ہونے والے کام کو اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک پورے ملک میں احساس ایمرجنسی کیش کے ذریعے1 کروڑ 26 لاکھ 89 ہزار سے زائد محنت کش افراد میں 153 ارب 55 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.