وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے زیارت کا ایک روزہ دورہ کیا

0

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے زیارت کا ایک روزہ دورہ کیا دورے کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے زیارت ریذیڈنسی کا معائنہ کیا زیارت ریذیڈنسی میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کی،اس موقع پر قبائلی عمائدین،اور عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنے مسائل سے آگا ہ کیا،وزیر اعلیٰ پنجاب نے قائد اعظم ریذیڈنسی کے مختلف حصے دیکھے اور بانی پاکستان کے زیر استعمال اشیاء میں گہر ی دلچسپی ظاہر کی،انہوں نے ریذیڈنسی کی دوبارہ شاندار انداز میں بحالی پر خوشی کا اظہا ر کیا،صوبائی وزیر پی ایچ ای /واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ،چیف سیکرٹری کیپٹن (ر)فضیل اصغر،ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب،کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل شاہ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)مہراللہ بادینی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ کاکڑ،ڈی پی اوملک صڈیق کاسی،اسسٹنٹ کمشنر لیاقت علی کاکڑ بھی موجود تھے،صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑنے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،چیف سیکرٹری بلوچستان،ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کو روایتی پگڑیا ں پہنائی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار عثمان بزدارنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ترقی کے سفر میں پنجاب بلوچستان کو ساتھ لے کر چلے گا،میں محبتیں بڑھانے کے لیے آپ کے پاس آیا ہوں،پنجاب کے لوگ بلوچستان کے بھائیوں سے دلی وابستگی رکھتے ہیں،ترقی یافتہ بلوچستان وزیر اعظم پاکستان کا وژن ہے،عمران خان کے وژن کے مطابق پنجاب حکومت بلوچستان کے مختلف اضلاع ترقی کے لیے کام کررہے ہیں،تفتان میں کمیونٹی سینٹر،تربت میں 75کروڑ کا ہسپتال،گوادر میں پنجاب ہاوس،خاران میں ٹیکنیکل کالج بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دانش اسکول،اوردیگر کالجزمیں بلوچستان اور ضلع زیارت کے طلباء کا کوٹہ بڑھائیں گے،ضلع زیارت میں تعلیم کے فروغ کے لیے کردار ادا کریں گے،زیارت ٹو لورالائی روڈ کو دو رویہ کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان،صوبائی وزیر پی ایچ ای حاجی نور محمددمڑکردار ادا کریں گے اور اس روڈ میں ہم بھی اپنا حصہ ڈالیں گے،ہم کوشش کریں گے کہ زیارت میں بھی پنجاب ہاوس بنائیں تاکہ آئندہ بھی ہمارا رابط رہے۔انہوں نے کہابلوچستان میرا گھر اور پنجاب آپ لوگوں کا گھر ہے،یہاں آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے وفاقی پی ایس ڈی پی میں پنجاب سے بھی زیادہ حصہ بلوچستا ن کو دیا ہے جو کہ ہماری پارٹی کی تبدیلی کی علامت ہے۔صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑنے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا زیارت کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.