فائرنگ سے زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی اور انہیں پھول پیش کئے

0

زیراعلیٰ پنجاب سردار محمد عثمان بزداراور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کمبائنڈ ملٹری ہسپتال گئے جہاں انہوں نے گذشتہ روز پنجگور کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی اور انہیں پھول پیش کئے، دونوں وزراء اعلیٰ نے سیکیورٹی اہلکاروں کے عزم اورحوصلے کو سراہتے ہوئے ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل، صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی، میر ضیاء لانگو اور رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد خان جمالی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.