عیدالاضحیٰ کے موقع پر اسلام آباد میں 4 مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ

0

عیدالاضحیٰ کے موقع پر اسلام آباد میں 4 مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے چیف میونسپل آفیسر کی مویشی منڈیوں سے متعلق تجاویز مان لیں۔ اسلام آباد کے علاقوں بھارہ کہو، ترا مڑی، روات اور ترنول میں مویشی منڈیاں لگیں گی، عوام کو فائدہ پہنچانے کیلئے مویشی منڈیاں کم سے کم ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ این سی او سی نے بھی اسلام آباد میٹرو پولیٹین کارپوریشن کی تجاویز منظور کر لیں۔ مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں، شہریوں کیلئے موثر حفاظتی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف میونسپل آفیسر نے کہا ہے کہ کورونا کے پیش نظر اسلام آباد میں 4 مویشی منڈیاں لگائی جا رہی ہیں، انسداد کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.