ترقی کے سفر میں بلوچستان کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

0

:ترقی کے سفر میں بلوچستان کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا پشین میں قبائلی عمائدین سے خطاب
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے ہمراہ جمعرات کے روز پشین کا مختصر دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری دونوں وزراء اعلیٰ کا استقبال کیا۔ریسٹ ہاؤس پشین میں علاقے کے سیاسی و قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پسماندہ علاقوں کو خصوصی توجہ دیکر ملک کے پسماندہ علاقوں کو زیادہ فنڈز دے رہی ہے بلوچستان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پنجاب اپنا کردار ادا کرئیگی بلوچستان اور پنجاب دونوں صوبے ملکر وفاق سے اپنی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے انہوں نے کہا کہ تربت میں پنجا ب حکومت کی جانب سے ہسپتال بنانے جارہے ہیں پنجاب حکومت کی جانب سے تفتان میں زائرین کیلئے کمیونٹی سینٹر قائم کیا جائیگا کمیونٹی سینٹر کے قیام کیلئے ایک ارب کی گرانٹ منظور ہوچکی ہے بلوچستان کے اندر چند عرصے میں مزید بڑی تبدیلیاں لائی جائیں گی ترقی کے سفر میں بلوچستان کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان انکا دوسرا گھر ہے،بلوچستان آکر جو خوشی ملی ہے اسے بیان نہیں کرسکتا۔ تقریب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری نے بھی مختصر خطاب کیا۔تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو تربت میں سو بیڈ پر مشتمل ہسپتال کے قیام کیلئے 75کروڑ جبکہ تفتان میں زائرین کیلئے کمیونٹی سینٹر کے قیام 25کروڑ کے چیک پیش کئے۔ آخر میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو قالین کے خصوصی تحفے بھی دیئے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.