کوئٹہ سے انسانی اسمگلنگ کے زریعئے یورپ جانے والے 188 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا

0

نیو سریاب پولیس کی دبنگ کاروائی انسانی اسمگلنگ کی کو شش ناکام بنا دی پنجاب سے غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے والے

 

 نوجوانوں سمیت انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے کارندے سمیت189 افراد

 

گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ طارق الہی مستوئی کی خصوصی ہدایات اور زیر سرپرستی ایس پی سریاب ڈویژن ضیاء مندوخیل اور زیر نگرانی ڈی ایس پی شالکوٹ سرکل فضل الرحمن کاکڑ ایس ایچ او نیوسریاب تھانہ حاجی عبدالحئی گرانی نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ مخبر خاص کی اطلاع پر کاروائی کرتے ھوئے کلی بدوزئی مستونگ روڈ کوئٹہ سے انسانی اسمگلنگ کے

 

زریعئے یورپ جانے والے 188 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا تاہم انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کا سرغنہ معراج بدوزئی بھاگ جانے میں کامیاب ھوگیا تاہم گروہ کے کارندے مقصود احمد ولد منظوراحمد قوم بنگلزئی سکنہ مستونگ کو گرفتار کرلیا گیا ھے واضع رہے کہ بلوچستان کے راستے ایران پھر ترکی اور یونان سے یورپ جانے والے افراد کی اسمگلنگ کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ھے غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے والے نوجوانوں کی عمریں 12 سال سے 35 سال تک ہیں ان میں ایسے نوجوان بھی شامل ہیں جوکہ تیسری مرتبہ پکڑے گئے ہیں گرفتار افراد میں 12 سال کے بچے بھی شامل ہیں ان کا کہنا تھا کہ ایجنٹ نے ہمیں ڈیڑھ لاکھ روپئے لے کر یونان پہنچانے کا جھانسہ دیا تھا مگر بلوچستان پولیس نے ہمیں پہلے ہی گرفتار کرلیا ایس ایچ او نیو سریاب حاجی عبدالحئی گرانی نے مشرق سے گفتگو کرتے ھوئے بتایا کہ ہم ان کی انٹری کرنے کے بعد ان کو ایف آئی اے

 

کے حوالے کردیتے ہیں مزید کاروائی وہی کرتے ہیں گرفتار افراد میں پنجاب کے مختلف اضلاع کے نوجوان شامل ہیں جن میں سیالکوٹ ساہیوال منڈی بہاوالدین سرگودھا صادق آباد لاھور وغیرہ شامل ہیں ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ ان میں ایسے بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں 12 سال ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.