۔صوبائی حکومت بسیمہ ساجد کے زلزلہ زدگان کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے ۔ واجہ ثنا بلوچ

0

خاران ۔صوبائی حکومت بسیمہ ساجد کے زلزلہ زدگان کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے ۔
واجہ ثنا بلوچ

 


بی این پی کے مرکزی رہنما ایم پی اے خاران واجہ ثنا بلوچ نے بسیمہ ساجد کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے زلزلہ متاثرین سے ملاقات کی اس موقع میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زلزلہ وغیرہ قدرت کی طرف سے آفت ہیں ایسے آفت سے نمٹنے کے لیے زندہ قومیں ہمت اور حوصلے سے کام لیتے ہوئے ایک دوسرے کے لیے دست و بازو بن جاتے ہیں خاص طور پر حکومت وقت کی زمہ داری ہے کہ وہ ایسے آفت اور مصیبت کی گھڑی میں اپنے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر ان کی بحالی کے لیے اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ ساجد کا زلزلہ بھی کشمیر اور آوارن کی طرح تباکن ہیں صوبائی حکومت کو چاہیے کہ ساجد کے غریب عوام کی بحالی کے لیے اسی طرز کے پیکج کا اعلان کرے تاکہ انہیں مکانات کی تعمیر اور بحالی کے لیے کوئی مشکلات درپیش نہ آئے انہوں نے کہا ک بدقسمتی سے ساجد کے عوام پھچلے تین چار دنوں سے بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے بے سروسامانی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ابھی تک پھٹے پرانے خیموں کے سوا نہ ان کو راشن دیاگیا ہے اور نہ ہی ان کی بحالی کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے ساجد کے غریب عوام کی درد دکھ اور فریاد کو ہر فارم بلند کرینگے مشکل کی اس گھڑی میں ساجد کے عوام خود کو تہنا نہ سمجھے اس موقع پر ان کے ہمراہ بی این پی واشک کے صدر انجینئر سیف اللہ عیسی زئی بالاچ رودینی ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالخالق بلوچ سردار فضل سمالانی محمد ایوب محمد حسن حاجی نصرت اللہ مینگل میر اصغر ملنگزئی میر محمد حسن قمبرانی چئیرمین میر غلام دستگیر مینگل امانت حسرت میر عبدالصمد سمالانی ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.