بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ؛ تعداد 20 ہوگئی

0

بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوگیا جس کے بعد صوبے میں کیسز کی تعداد 20 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ کے علاقے احمد خانزئی سے 7 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جس سے رواں سال بلوچستان میں پولیو کے کیسز کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

یاد رہے بلوچستان کے 33 اضلاع میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی ہے جس میں 25 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.